9 مئی کے واقعے نے پوری دنیا میں ملک کا امیج داغدار کیا ‘اسپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے دنیا بھر میں ملک کے امیج کو بہت نقصان پہنچایا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، فوجی اداروں اور 9 مئی کے واقعات نے دنیا بھر میں ملک کے امیج کو بہت نقصان پہنچایا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرتشدد واقعات صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ ریاست کے نظم و نسق، قانون کی حکمرانی اور اداروں کو کمزور کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔