وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ہمارے صوبے کو مناسب فنڈز فراہم کرے، میں وارننگ نہیں دے رہا، وارننگ اور دھمکی میں فرق ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے کا خسارہ ہے، یہ لوگ اقتدار میں کیوں رہے اور نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا۔
بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آرہے ہیں، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، بجلی چوری شاید خیبرپختونخوا میں بھی ہو رہی ہو، لیکن عوام کو چور مت کہو،
میرے صوبے کے لوگوں کو چور مت کہو۔ ایسی باتیں برداشت نہیں کروں گا، خیبرپختونخواہ کو پوری بجلی ملے تو بات کریں، چوری ہو تو بات کریں، اس وقت ہمیں توانائی کا مسئلہ درپیش ہے۔

وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے ،علی امین گنڈا پور
-