کابینہ کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا،
اجلاس میں وزارت نجکاری نے مرحلہ وار نجکاری پروگرام 2024-29 پیش کیا،
.کابینہ کمیٹی نے 24 کی اصولی منظوری دے دی۔
متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کرنے کی ہدایات دی گئیں اور تمام وزارتوں، ڈویژنوں، سٹریٹجک اور ضروری اداروں کے کیسز کو جلد از جلد متعلقہ فورم پر لانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو اگلی میٹنگ میں حتمی شکل دی جائے،
جبکہ مزید 40 اسٹریٹجک یا ضروری اداروں کو کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔