افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث افغانستان کے شمالی علاقوں میں ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی صوبے بغلان میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔
افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع کو شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی
-