وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 15 دن بعد بتاؤں گا کہ صوبے کا مالک کون ہے، بٹن کس کا ہے اور بجلی کس کی ہے
۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگلا بجٹ عوام دوست ہوگا، اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، اگر ہم ایسا ملک چلانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،
ہم اصلاحات کررہے ہیں، ہم خود معیشت کو بہتر کریں گے
اپنے صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ سرمایہ کار براہ راست ہمارے پاس نہیں آئیں گے یہ خام خیالی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ان کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔