180 سے زائد طلباء کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے

180 سے زائد طلباء کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 180 سے زائد طلباء کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واپس آنے والے طلباء کا استقبال کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
طلباء اور ان کے عزیز و اقارب نے ان کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
طلباء کے والدین نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
والدین نے کہا کہ وہ گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بچوں کی واپسی کے لیے کامیاب کوششیں کیں۔