پاکستان اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا

پاکستان چین کی قومی خلائی ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید کثیر مشن سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیجے گا۔
سپارکو کے زیر اہتمام جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سپارکو حکام نے بتایا کہ 30 مئی کو پاکستان میں لانچ ہونے والا یہ سیٹلائٹ 15 سال کے لیے ہوگا۔
یہ سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چین کے اشتراک سے تیار کیا ہے، جو 5G کوریج کو سپورٹ کرے گا۔
سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر بنائے گا،
جس سے ڈیجیٹل پاکستان ایڈیشن کمیونیکیشن سسٹم کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔
پاکستان کے پہلے سیٹ 1R کی مدت 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ 2027 میں لانچ کیا جائے گا۔
اس وقت پاکستان کے پاس مواصلات کے لیے ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے۔