ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

تہران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی،
نماز جنازہ میں کئی سربراہان مملکت اور دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔ اس سے پہلے تبریز میں لاکھوں لوگوں نے ان کے جسد خاکی کو آخری الوداع کیا
تہران کے ہوائی اڈے پر دستے نے سلامی دی اور قم شہر میں حضرت معصومہ کے روضے پر بھی حاضری دی گئی
ایران کے تمام بڑے شہروں میں لاکھوں لوگوں نے اپنے قائد سے بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا۔
صدر رئیسی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔