فائل نہ بھرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا سلسلہ تیز

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے، روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 9 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کی جا چکی ہیں، 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا کمپنیوں کو بھجوایا جا چکا ہے،
روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے
اس بنیاد پر کہ ایف بی آر کو سیکشن 114 بی کے تحت سمز بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام نان فائلرز کی سمیں بلاک کی جائیں۔
فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کے نام شامل ہیں۔