مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پرنظرثانی اور ترامیم کرانے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظرثانی اور ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو آئینی ترمیم اور نظرثانی کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی انوشر رحمان ترمیمی کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا، کمیٹی میں خواجہ سعدرفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر خان، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفر اللہ نظر ثانی اور پارٹی آئین میں ترمیمی کمیٹی شامل ہیں۔