ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

پیپلز پارٹی نے ہتک عزت بل کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے تعلقات توڑ لیے ہیں۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ان سے ہتک عزت بل کے بارے میں نہ تو پوچھا گیا اور نہ ہی ان سے مشورہ کیا گیا اور وہ آزادی اظہار پر پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
واضح ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے، پیپلز پارٹی کھبی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی
اور ہتک عزت بل کی منظوری کے دن تمام اراکین کو ایوان سے باہر جانے کا کہا گیا۔