یاسمین راشد کی جیل میں طبعیت خراب، اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت بگڑ گئی، انہیں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،
یاسمین راشد کو پیٹ میں درد ہے، ان کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔
یاسمین راشد کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا جائے گا۔