ریئر ایڈمرل عامر محمود ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع تعینات

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عامر محمود کو وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری (3) تعینات کیا گیا ہے۔
انہیں ریئر ایڈمرل خیبر زمان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔
معراج انیس عارف کوڈیگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ، گریڈ 21 کے او ایس ڈی، سیکرٹری ٹیریٹوریل گروپ۔ انہیں ڈیپوٹیشن پر گریڈ 21 کے او ایس ڈی محمد سعید سروسز بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔