نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے میں تیزی آگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان محمد بختار کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس جنرل آرڈر سمیت ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کا کام تیز ہوگیا اور ایف بی آر کے ترجمان محمد بختیار کے مطابق اب تک 11 ہزار 252 سے زائد موبائل سمیں بلاک کی جا چکی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موبائل سمز کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بلاک کیا گیا ہے اور آج مزید موبائل سمیں بلاک کی جائیں گی۔
محمد بختیار نے کہا کہ نان فائلرز کی فہرست میں پانچ لاکھ چھ ہزار چھ سو اکہتر افراد کے نام شامل ہیں،
یہ فہرست پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائل نہ بھرنے والوں کی موبائل سمیں چھوٹے گروپ یا بیچ میں بلاک کر دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔