اپوزیشن رہنماؤں اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی ماحول میں مذاکرات جاری رہیں
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی ماحول میں رابطے بڑھانا چاہتے ہیں
، اس سے نقصان ہورہا ہے، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے، اندھا دھند کارروائیوں سے عام لوگوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
چمن بارڈر پر 6 سے 7 ماہ سے آپریشن جاری ہے لیکن دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کانفرنس میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھلے دل سے ہمارا استقبال کیا ہے،
مولانا فضل الرحمان سے ہماری مفید گفتگو ہوئی، آج پورے پاکستان میں جلسے اور کانفرنسیں ہوں گی۔
ملک میں آئین کی کوئی بات نہیں، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوگئی،فضل الرحمان
-