انوسٹمنٹ کونسل کی اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس، علی امین گنڈا پور کو نظر انداز، دیگر وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو نظر انداز کر دیا گیا
جبکہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری کونسل کی اعلیٰ کمیٹی کا اگلا اجلاس ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت سی آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا یہ دسواں اجلاس ہے،
اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے علاوہ تمام وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مدعو نہ کرنا بدنیتی پر مبنی اور وفاق کے اصولوں کے منافی ہے۔