سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے ہوشیار رہیں کیونکہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترمیم کرے گی
تاکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اسے مزید سخت اور موثر بنایا جا سکے۔
رانا ثنا نے کہا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کمیٹی بحث کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ کمیٹی میں بیٹھنے کی دعوت بھی دی۔

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قانون کو مزید سخت اور موثر بنائیںگے، رانا ثناء اللہ
-