وزیر داخلہ نے سروس سینٹرز میں نادرا کاؤنٹرز شروع کرنے کی ہدایت کردی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا سے متعلق جائزہ اجلاس میں قومی رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نقوی کی زیر صدارت نادرا سے متعلق جائزہ اجلاس میں قومی رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ اور شہریت کی تصدیق بہت ضروری ہے،
رجسٹریشن پالیسی پر تمام صوبوں کی رضامندی بھی حاصل کرنا ہوگی، یونین کونسلز تک نادرا کی رسائی بہت ضروری ہے، پالیسی میں شہریت کی رجسٹریشن کو شفاف بنانا ہوگا۔
اور اسے فول پروف بنایا جائے گا، نئی پالیسی شہریت کی غیر قانونی رجسٹریشن کو بھی روکے گی۔
پلان کو حتمی شکل دے کر چند روز میں عملدرآمد شروع کر دیا جائے ۔