گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ہے۔ این پی سی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی قلت بڑھ کر 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے ہے، شہری علاقوں میں یہ دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہے،
یہاں تک کہ مینٹیننس کے نام پر شہری علاقوں میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
این پی سی سی ذرائع کے مطابق نقصانات اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے بڑھ کر 16 گھنٹے ہو گیا ہے۔