پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کو معطل کر دیا

پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کو معطل کر دیا۔
گنگارام اسپتال میں تعینات شعیب نیازی کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شعیب نیازی پوسٹ گریجویشن کورس میں غیر قانونی داخل ہوتے پائے گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ شعیب خان نیازی کی تربیت مکمل نہیں ہوئی، ان کی تعیناتی سینٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت نہیں ہوئی، یہ کارروائی شکایت کے پیش نظر کی گئی۔
جواب میں شعیب خان نیازی نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف کارروائی کی گئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ردعمل کے لیے تیار رہیں۔