وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے سامنے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور سمیت کئی علاقوں میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور اور بہاولنگر میں روٹی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی غریبوں کی پہنچ سے دور کر دی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے روٹی غریبوں کی پہنچ سے دور کردی تھی:مریم نواز
-