کراچی سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق چند روز قبل حساس اداروں اور پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد کورنگی پولیس نے انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو اس کے ساتھی احسن رضا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ دہشت گردوں سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
حسن سردار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری اور احسن رضا شامل ہیں۔

کراچی سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا
-