پاکستان نے ایران کو صدر ابراہمی رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کر دی

پاکستان نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں پڑوسی ملک ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانی حکام کے پاس ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی مکمل صلاحیت ہے۔
اگر ایران کو ضرورت پڑی تو پاکستان تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ پاکستانی سفارت کاری کا متحرک ہفتہ تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔