ہمارے مطالبے پر ٹیکس کے خاتمے، سستی بجلی اور ہائیڈرو کی یقین دہانی کرائی گئی، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سرمایہ کاری لانے کے لیے کام کر رہا ہوں،
کوئی بھی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے آئے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس فالو اپ اجلاس تھا،
ہمارے وسائل استعمال ہورہے ہیں آج کے اجلاس میں صوبے کی نمائندگی کے لیے فاٹا میں ٹیکس کا مسئلہ بھی تھا،
ہمارے مطالبے پر ٹیکس کے خاتمے، سستی بجلی اور ہائیڈرو کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، باہر سے کوئی سرمایہ کاری آئے گی تو اسے خوش آمدید کہیں گے،
ایس آئی ایف سی کے ذریعے کوئی سرمایہ کاری آئے گی تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔