آج سے یکم جون تک بارش کی پیشگوئی، سیلاب کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آج سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارش اور طوفان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ احتیاطی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ مقامی دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی عملے اور مشینری کو تیار رکھیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
وہاں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں، آندھی کے باعث کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔