یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 15 روز تک ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2 روپے 15 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔
، ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچے گا جب کہ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتیں مقرر کرے گا۔
قیمتوں کی حتمی منظوری بعد میں دی جائے گی۔