ڈاکٹر طاہر القادری نے نواز شریف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ابہام کا شکار ہیں، وہ اپنی معلومات درست کریں،
جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام سے لندن یا کینیڈا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف دوسری بار الزامات لگا رہے ہیں،
ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف کنفیوز ہیں یا کوئی انہیں غلط معلومات دے رہا ہے، وہ اپنی معلومات درست کریں۔
6 سال کی نااہلی کے بعد دوبارہ پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں الزام لگایا تھا کہ ریٹائرڈ جنرل ظہیر اسلام لندن پلان کا حصہ تھے،
پرویز الٰہی، مولانا اور عمران خان نے کینیڈا میں ملاقات کی، ان کی مدد سے عوامی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ کے کسی اہلکار یا جنرل ظہیر الاسلام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈاکٹر طاہر القادری
-