31 ہزار 57 پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

31 ہزار 57 پاکستانی سرکاری عازمین حج 126 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے۔
پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج آج 12 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے، مزید 24 سو 50 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 16 ہزار 500 عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کی۔
ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ 12 ہزار 435 عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکے عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچ گئے
جب کہ پاکستان سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازیں 24 مئی سے شروع ہوں گی۔