انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ایکسچینج میں ڈالر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔
اسی دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 49 پیسے ہوگئی۔