پاکستان ریلوے نے مزید ایک اور عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے ایک اور عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالضحیٰ کے پیش نظر آنے والے دنوں میں چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں میں ایک اور ٹرین کا اضافہ کر دیا ہے۔
تیسری اضافی ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی براستہ لاہور ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق حالیہ اضافہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ریلوے حکام نے دو روز قبل دو سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور براستہ فیصل آباد چلے گی۔
ذرائع کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول عیدالاضحیٰ قریب آنے سے قبل جاری کر دیا جائے گا۔