چیف میٹرولوجسٹ نے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی نوید سنادی

چیف میٹرولوجسٹ نے اعلان کیا کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار نے کہا کہ آج اور کل کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
تاہم 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں 2 جون سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ بادل بھی آنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے اور کراچی میں 10 جون تک موسم بہتر رہے گا۔
پنجاب کے شہروں اور میدانی علاقوں میں خراب موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ پنجاب اب بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا تاہم گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔