ایف بی آر کی نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمیں بحال کر دی گئی ہیں،
ان افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے اجازت نامے بحال کر دیے گئے ہیں
، اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا جا چکا ہے۔ فائلرز کو اپنی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی
، مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کے نام درج ہیں
، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز کو بتدریج بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔