8 وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنےکےلیے فنڈز جاری کر دیئے

پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاسپورٹ کے موجودہ بیک لاگ کو ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں
جب کہ پرنٹنگ مشینوں اور ای پاسپورٹ مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈرز بین الاقوامی سطح پر مشتہر کیے گئے ہیں۔ اشتہارات بین الاقوامی سطح پر بھی پرنٹ میں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہونے کے بعد بیک لاگ ختم ہو جائے گا،
اس وقت 8 لاکھ سے زائد پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں تاخیر ہے، پاسپورٹ کے اجراء کے لیے 40 ہزار سے 45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔