پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی کرنے ایوان میں آتی ہے ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے غریب اور محروم طبقے کی بات کی تو پی ٹی آئی نے چیئرمین کی تقریر کے دوران شور مچا کر پورا ماحول خراب کر دیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی میں ملوث گروپ کو ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے۔
شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو نے ایوان میں کسانوں کے لیے آواز اٹھائی اور حکومت سے کسانوں کے معاشی قتل پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔