9 مئی کو یوم سیاہ منانے کی باضابطہ منظوری

وفاقی کابینہ نے ہر سال 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
، اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی۔
اجلاس میں اس دن کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منانے کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی، فوجی اور قومی اداروں پر حملوں اور تخریب کاری کو سنگین جرم قرار دینے کی سفارش کی گئی۔
قانون سازی کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔