9 مئی کے بعد عوام انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے،ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا نہیں پوری عوام کا معاملہ ہے۔ نظام انصاف پر یقین ہے تو 9 مئی کے ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ عوام اور افواج کا وائٹ واش نہیں ہے۔
9 مئی کا واقعہ مان لیا گیا، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کے ذہنوں کو دھوکا دیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے سے لوگوں کے دماغ خراب کیے گئے۔
لوگوں کو حملے کے لیے ٹارگٹ دیا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد عوام انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے، جھوٹ اور فریب اب نہیں چل سکتا، معصوم بچوں کو بہکا دیا گیا، میری فوج، میرے شہدا، میری املاک کو آگ لگائی گئی۔