وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کا پیچھا کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار مزدوروں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور سوگواروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے حوالے سے کوئی نرم رویہ نہیں، دہشت گردوں کے خلاف کس قسم کی طاقت استعمال کرنا پڑے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستی رٹ ہر حال میں برقرار رہے گی اور پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔