پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان کے عہدے کی پیشکش نہیں کی۔
دوسری جانب کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کیا تھا۔