آئی ایم ایف نے ڈپٹی کمشنرز سے دودھ اور گوشت کی قیمتوں کے تعین کا حق واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول سے آزاد کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دیا جائے۔
جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بات چیت شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائس ریگولیشن سے متعلق سمری منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔
دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے صارفین کی انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز سے پرائس کنٹرول پر جلد مشاورت شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔