اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار

وفاقی دارالحکومت میں کئی مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوگی جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،
وسطی، جنوبی پنجاب اور پنجاب میں موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیکب آباد، سکھر، کشمیر اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے۔