اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 مئی (کل) کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے
اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی کل چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینکنگ سروسز کارپوریشن اور اس کے ذیلی دفاتر میں کل چھٹی ہوگی
اور ملک بھر میں بینک برانچز بھی کل عام تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی عام تعطیل کے باعث بند رہے گی۔