امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاریوں کا اشارہ دے دیا۔

ریپبلکن امریکی کانگریس مین کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج روس اور چین سے نمٹنے کے لیے چاند پر اڈہ بنائے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی دفاعی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین کین کالورٹ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا،
جب کہ روس کئی ٹن بم زمین کے مدار میں رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ براہ راست دھمکی ہوگی کہ اگر روس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو ماسکو ایک ایسا بم دھماکے سے اڑا دے گا جس کے تابکاری اثرات زمین کے نچلے مدار کے اس حصے میں موجود ہر چیز کو تباہ کر دیں گے۔