اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی 15 مئی کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گی اور یہ فیصلہ جیل کے اردگرد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جیل کے اطراف کی تلاشی لینے اور جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔