ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹرکی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
جس میں فلائٹ کے عملے کے ساتھ کوئی مشتبہ چیز سامنے نہیں آئی، حالات، کھردرے علاقے، سرد موسم اور شدید دھند کے باعث ریسکیو آپریشن مشکل تھا۔
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے تبریز شہر واپس آرہے تھے۔
ایرانی صدر کے قافلے میں 3 ہیلی کاپٹر شامل تھے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔