فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف اپنی گرفت مزید سخت کردی ہے
، ایف بی آر نے اسلام آباد میں ایک بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔
سیکرٹری ایف 7 میں مال آف اسلام آباد کے نام سے کمرشل پراپرٹی بے نامی ایکٹ کے تحت ضبط کر لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بے نامی زون ون اسلام آباد نے پوش سیکٹر ایف سیون میں مال آف اسلام آباد کے نام سے کمرشل پراپرٹی کو قرق کرنے کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق جائیداد کی بے نامی ہولڈنگ کمپنی کو جاری کردہ بے نامی زون کے ذریعے مزید انکوائری اور تفتیش کی جائے گی، حکم نامے کے تحت سی ڈی اے کو جائیداد کی منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔