بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والے کپتان بن گئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا ریکارڈ توڑ دیا اور سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے والے کپتان بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر حاصل کیا۔
بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف 45ویں فتح حاصل کی ہے۔
یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچ جیتے ہیں۔