حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے،
آئی ایم ایف کی جانب سے جون میں گیس میں اضافے کے مطالبے کے جواب میں صارفین سے لاگت کی وصولی کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے، ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2024-25 میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے،
بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویل پر سبسڈی بھی دی گئی ہے۔