پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔
پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
خبریں آئی تھیں کہ دوسری جانب وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔