بنگلہ دیش میں شدید گرمی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے

بنگلہ دیش میں شدید گرمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز گرمی کی لہر سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جو کہ اپریل کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
گرمی کی لہر کی وجہ سے بنگلہ دیشی دہلی نے پیر کو پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو اس ہفتے جمعرات تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں اپریل میں ہی درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ 75 سالوں میں گرم ترین اپریل کا ریکارڈ ہے۔