جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔
اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 11.8 کلوگرام ہے، اسی طرح 11.8 کلوگرام ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔